الیکشن 2018: دیربالا کی خواتین نے ریکارڈ ووٹ کا حق استعمال کیا

دیربالا: تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا | urduhumnews.wpengine.com

دیر: پاکستان کی انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیر بالا کی سب سے زیادہ خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

25 جولائی کو ہونے والےعام  انتخابات میں دستیاب اعداد و شمار کے مطابق این اے پانچ میں 67995 اور پی کے 12 میں  23777 خواتین نے ووٹ پول کیا۔

پی کے دس میں 22594 جب کہ پی کے گیارہ میں 21372 خواتین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔

این اے پانچ سے متحدہ مجلس عمل کے صاحبزادہ طارق اللہ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 12 سے مجلس عمل کے عنایت اللہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

دیر بالا میں خواتین ووٹرز کی رجسٹرڈ تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 220 ہے۔

دیر بالا میں 1977 کے بعد پہلی مرتبہ خواتین نے گھروں سے نکل کر اپنے حق رائے دہی کا آزادانہ استعمال کیا ہے۔

1977 میں بننے والے سیاسی اتحاد ’پاکستان قومی اتحاد‘ کی قیادت اس وقت مولانا مفتی محمود کے پاس تھی۔ سیاسی اتحاد میں جماعت اسلامی، نیشنل عوامی پارٹی (نیپ)، تحریک استقلال اورجماعت اسلامی کا کلیدی کردار تھا۔


متعلقہ خبریں