لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے مظفرآباد میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں نواز شریف نے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کی تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں اور افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔
قومی اسمبلی اجلاس؛ خواجہ آصف نے پی ٹی آئی اراکین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع اور خدمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں۔ قوم ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
نواز شریف نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کی قربانیاں قومی تاریخ کا روشن باب ہیں۔
