اوپن یونیورسٹی،ماسٹر پروگرامز کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

aiou

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2024 کے ماسٹر پروگرامز کے فائنل امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے۔

جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات 15نومبر سے شروع ہوں گے جو 16دسمبر تک جاری رہیں گے۔وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے امتحانی مراکز میں طلبہ کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

جعلی رسیدیں جاری کرنے پر2ر یسٹورنٹس سیل،بھاری جرمانے عائد

علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں۔ اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)،بی بی اے، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی ایس(او ڈی ایل )پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی،چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہوں گے۔

وائس چانسلر نے طلبہ کی اپیلوں پر داخلوں کے تاریخ میں 5نومبر تک توسیع کردی تھی، داخلے کے خواہمشند افراد اب اس موقع سے فائدہ اٹھاکر 5نومبر تک اپلائی کرسکتے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں