محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔بارش کا سبب بننے والا موسمی نظام ملک کے جنوبی علاقوں میں موجود ہے۔
شدید موسمی صورتحال، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
آندهی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز، سولر پینلز وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
عوام خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔
