سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے ایس 400 دفاعی نظام کی تباہی کے دعوے کی تصدیق کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے نام نہاد آپریشن سندور میں پاکستان پر بڑے شب خون کے دعوے کیے تاہم بین الاقوامی میڈیا اور عالمی شخصیات بشمول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی۔ جس کے بعد وسطی یورپ کے ملک سربیا کے صدر نے بھی پاکستانی مؤقف کو درست قرار دے دیا۔
سربیا کے صدر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بطور غیر جانبدار تجزیہ کار زمینی شواہد اور دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کے دوران چینی ساختہ ہتھیاروں کی کارکردگی غیر معمولی رہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کے ریڈار پر کامیاب حملہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی حقوق کے تحفظ تک کوئی معاہدہ قبول نہیں کریں گے، محمد باقر قالیباف
سربین صدر الیگزینڈر ووچیچ نے کہا کہ چینی سٹیلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا گیا کہ فرانسیسی ریڈار کس حد تک تباہ ہوا۔ اور ایس 400 کا ریڈار نظام کہاں نشانہ بنا؟ بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس ایس 400 ریڈار سسٹم کے متأثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔
