پاکستانی عوام نے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا, آئی ایس پی آر


اسلام آباد: پاکستانی عوام نے بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں شرکت کر کے بدنیتی پرمبنی ہر قسم کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے عوام کی بے مثال محبت دیکھ لی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دنیا نے یہ بھی دیکھا ہے کہ پاکستانی عوام اپنی مسلح افواج کی کس قدر عزت و احترام  کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج اسی لیے مضبوط ومستحکم ہے کہ اسے عوام کی لازوال حمایت حاصل ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے اس عزم کا بھی اظہارکیا گیا ہے کہ پاک فوج ملک و قوم کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔


متعلقہ خبریں