بلوچستان میں فائرنگ : پاک فوج کے تین جوان شہید دس زخمی


بلیدہ: پاکستان مسلح افواج کے جوانوں پر پاک ایران سرحد کے نزدیک گزشتہ شب فائرنگ کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کی جانے والی فائرنگ سے تین جوانوں سمیت چار افراد شہید ہوئے ہیں اوردس زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں پر مشتمل ٹیم انتخابات کے  لیے پولنگ عملے کواین اے -271 بلیدہ  لے جارہی تھی کہ اس پر حملہ کیا گیا اور فائرنگ ہوئی۔

آئی ایس پی آرکے  مطابق حملے  کے باوجود این اے -271 میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔


متعلقہ خبریں