چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق تنازع سرے سے پیدا ہی نہیں ہونا چاہیے تھا، ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کو مزید جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں اور اس مسئلے کا فوری حل امریکا، ایران اور عالمی برادری کے مفاد میں ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی اور چینی صدور کے درمیان عالمی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ملاقات میں متعدد اہم نکات پر اتفاق رائے پایا گیا تاہم کچھ حساس موضوعات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔
Q: It is reported that during President Trump’s visit to China, the two presidents exchanged views on major international and regional issues, including the situation in the Middle East. Did the two sides talk about Iran? What is China’s view on the current Iran situation?
A:… pic.twitter.com/XjWtt7Rt43
— CHINA MFA Spokesperson 中国外交部发言人 (@MFA_China) May 15, 2026
چینی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے خدشات کو مناسب طریقے سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے جب کہ چین اور امریکا نے عالمی اور علاقائی امور پر تعاون بڑھانے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین نے خطے میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے مشترکہ طور پر پانچ نکاتی منصوبہ بھی پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے مشرق وسطیٰ کے حوالے وژن کے مطابق اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ پورے خطے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم ہوسکے۔
