محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبہ کےسرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات یکم جون سے31جولائی تک ہوں گی۔
عیدالاضحیٰ پر ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان
دوسری جانب پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 22 مئی سے ہوگا جبکہ یہ تعطیلات 23 اگست تک جاری رہیں گی۔
بلوچستان حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 23 مئی سے بند ہوں گے۔ جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔
