پاکستان میں پہلی بار مالیاتی خسارہ ایک فیصد سے بھی کم ہوگیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کےپہلے 9 ماہ میں مالی خسارہ جی ڈی پی کے0.7فیصد رہا، ،گزشتہ مالی سال اسی مدت میں مالی خسارہ جی ڈی پی کے2.6فیصد تھا۔
بیرونی قرض پر سود 4 فیصد ہے ، 8 فیصد کا تاثر درست نہیں ، وزارت خزانہ
رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے 3.2 فیصد رہا،پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ پرائمری سرپلس ہے۔
گزشتہ مالی سال اسی مدت میں پرائمری سر پلس 3 فیصد تھا۔
