پشاور کی سیشن کورٹ نے 10 مئی 2023 احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما عرفان سلیم سمیت 74 ملزمان کو بری کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج فراز احمد نے کیس کی سماعت کی، عدالت کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ مقدمے میں ملزمان براہ راست نامزد نہیں، تفتیش کے دوران ان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، ملزمان کا کوئی شناختی پریڈ نہیں ہوا۔
احتجاج کیس ، غیر حاضری پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ کا کیس محض زبانی اور غیر ثابت شدہ الزامات پر مبنی ہے، مقدمے میں کوئی چشم دید گواہ نہیں ہے، اس مقدمے میں ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہو گا۔
عدالت نے کہا کہ مقتولین کے ورثاء بھی ملزمان کیخلاف ٹرائل چلانا نہیں چاہتے، لہٰذا ملزمان کو ضابطہ فوجداری کے دفعہ 265 کے تحت مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔
26 نومبر احتجاج کیس ، تحریک انصاف کے 12 کارکنوں کو 6 ، 6 ماہ قید
واضح رہے 10 مئی کو فقیر آباد تھانے کی حدود میں پرتشدد واقعات اور فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جس کی ایف آئی آر تھانہ فقیر آباد میں درج کی گئی تھی۔
