سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشنز ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں کئے گئے، ٹانک میں ہونے والی کارروائی کے دوران 4 خوارج مارے گئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔
آسٹریلیا نے بھی کالعدم بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگرد علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے، علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ہر قسم کے خطرے کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔
