کون سا ووٹ گنتی میں شامل، کون سا خارج


اسلام آباد: عام انتخابات میں کون سا ووٹ گنتی میں شامل ہوگا اور کون سے ووٹ کو مسترد کردیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ایسا بیلٹ پیپر جس پر آفیشل کوڈ مارک اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر کے دستخط موجود نہیں ہوں گے، قابل قبول نہیں ہو گا۔

اسی طرح واٹر مارک بیلٹ پیپر کے سوا دوسرا کوئی بھی بیلٹ پیپر گنتی سے خارج ہو گا۔

عام انتخابات میں صرف مخصوص نو خانوں کی مہر والا بیلٹ پیپر ہی گنتی میں شامل ہوگا جب کہ وہ بیلٹ پیپر بھی گنتی میں شامل کیا جائے گا جس میں مہر کا نشان کسی خاص امیدوار کے لیے واضح  ہو۔

بیلٹ پیپر پر ایک سے زیادہ امیدواروں کے نشان پر مہر یا  کوئی اور نشان لگایا جائے گا  تو وہ بیلٹ پیپر مسترد کردیا جائے گا۔

عام انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک بلا تعطل  جاری رہے گا جب کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل ہمیشہ پولنگ کا وقت صبح آٹھ سے پانچ بجے تک ہوتا تھا۔


متعلقہ خبریں