چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران جنگ کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،سفارتی حل ضروری ہے۔
عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے، بلاول بھٹو
غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن صرف امریکا نہیں بلکہ دیگرممالک کے بھی مفاد میں ہے،پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
پاکستان اور چین کے تعلقات نسلوں پر محیط ہیں،دونوں ممالک کے عوام گہرے تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں،پاک چین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں۔
