اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت زرعی ٹیکس کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی رولنگ دیدی۔
رولنگ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی نے واضح کیا کہ ٹیکس لگانے کا اختیار صرف منتخب ایوان کے پاس ہے ،زرعی آمدنی ٹیکس کی شرح میں کوئی بھی تبدیلی بجٹ کے وقت اسمبلی کے سامنے پیش کرنا لازمی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
حکومت متعلقہ نوٹیفکیشنز کو مالی سال 2025،26 کے بجٹ کے دوران پیش کرنے میں ناکام رہی،ٹیکس شرح میں تبدیلی کے تمام نوٹیفکیشنز غیر آئینی، غیر قانونی اور کالعدم قرار دے دئیے گئے۔
ان شرحوں کے تحت کی گئی تمام ٹیکس وصولیاں اور اقدامات بلا جواز اور غیر قانونی ہیں، نئی شرحوں پر تمام ٹیکس کارروائیاں معطل،حکومت 15 دن میں وضاحت پیش کرے، معاملہ ایک ماہ میں رپورٹ کے لیے کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔
