ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 83 پیسے کا ہو گیا۔
جنگ بندی کے اثرات ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھی گئی تاہم تھوڑی دیر بعد 100 انڈیکس میں 584 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 256 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2405 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 671 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
