صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن ڈی سی میں کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ واقعے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔
صدر آصف زرداری نے فائرنگ کے واقعے میں صدرڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کےمحفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
صدر کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس ڈنر میں فائرنگ کا واقعہ دہشتگردی کی گھناؤنی شکل ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے ، کم ہے۔
Deeply shocked by the disturbing shooting incident at the White House Correspondents’ Association Dinner in Washington, D.C., a short while ago.
Relieved to know that President Trump, the First Lady, and other attendees are safe.
My thoughts and prayers are with him, and I wish…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 26, 2026
دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف نے وائٹ ہاؤس میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکاء خیریت سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں، اور میں ان کی مسلسل سلامتی اور خیریت کی دعا کرتا ہوں۔
