اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے پیش نظر آئندہ چند روز کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈزون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہے گا، کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔
غلط ای چالان پر شہری کی جیت، عدالت کی ٹریفک پولیس کو وارننگ
سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے ،اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔
جی5، جی 6 ، جی 7 ، ایف 6، ایف 7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کیلئے مارگلہ روڈ سےنائنتھ ایونیو استعمال کریں،فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائیگی۔
بھاری چالان سے پریشان موٹرسائیکل چلانے والوں کو خوشخبری سنا دی گئی
کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف موڑ دی جائے گی ،بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانیوالے شہری کورنگ روڈ،بنی گالہ،لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔
