لندن سے موٹر بائیک پر مختلف ممالک کا طویل اور منفرد سفر طے کرنے والی پاکستانی بائیکر گل آفشہ بالآخر پاکستان پہنچ کر سوات میں داخل ہو گئی ہیں۔
گل آفشہ نے ہزاروں کلومیٹر پر مشتمل یہ مہم جوئی اکیلے مکمل کی، جس دوران انہوں نے کئی ممالک کی سرحدیں عبور کیں اور مختلف ثقافتوں کا تجربہ حاصل کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس سفر کا مقصد نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو آزمانا تھا بلکہ دنیا کو پاکستان کا مثبت اور خوبصورت چہرہ دکھانا بھی تھا۔
پاکستانی نوجوان کا عالمی کارنامہ، اے آئی کمپنی کی قیمت 60 ارب ڈالرلگ گئی
سوات پہنچنے پر مقامی افراد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی ہمت و حوصلے کو سراہا۔ گل آفشہ اس وقت سوات کے دلکش مقامات کی سیر کر رہی ہیں اور جلد اپنے اگلے سفر کے منصوبے کا اعلان بھی کریں گی۔
