ایران کی سیاسی قیادت نے قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں کسی قسم کی تقسیم کی گنجائش نہیں اور تمام ایرانی ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان اورپارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران میں نہ کوئی انتہا پسند ہے اور نہ ہی اعتدال پسند بلکہ سب ایرانی ایک قوم کے طور پرمتحد ہیں۔
اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی حکومت اورعوام سپریم لیڈرکے احکامات کے تحت کام کرتے ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایرانی صدرکا جذباتی پیغام، نوزائیدہ بچوں کو بچانے والی نرس کو خراجِ تحسین
انہوں نے خبردارکیا کہ دشمن کواس کے اقدامات پرپچھتانے پرمجبورکردیا جائے گا اور ایران کی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایران کی فتح ان کیلئے زندگی سے بھی زیادہ عزیز ہے اورہرقیمت پراس کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اورایران پر بیرونی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی قیادت کی جانب سے اتحاد کا پیغام اندرونی استحکام کو مضبوط بنانے اور بیرونی خطرات کے مقابلے کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
