ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیلی حملوں کے دوران تین نوزائیدہ بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے والی نرس ندا سلیمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی بہادری پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
صدر مسعود پزشکیان نے اپنے پیغام میں امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی طبی عملے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ افراد انتہائی مشکل حالات میں بھی انسانی خدمت کا فرض ادا کرتے رہے،انہوں نے نرس ندا سلیمی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے ان کی جرات اور فرض شناسی کو سراہا۔
آنچه در تصاویر برخی دوربینهای مدار بسته ثبت میشود تنها گوشه ناچیزی از جانفشانیها و فداکاریهای فرزندان عزیز ایران است.
دختر عزیزم ندا سلیمی از شما و همه آنان که جانانه پای کار ایران ایستادهاند تشکر میکنم. pic.twitter.com/t36391Z7Uo— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 23, 2026
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے لکھا کہ وہ ندا سلیمی اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ثابت قدم رہتے ہوئے ایران کا ساتھ دیا اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا۔
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتی کو تباہ کرنیکا حکم
انہوں نے مزید کہا کہ شیئر کی گئی فوٹیج دراصل ایران کے عوام، خصوصاً طبی عملے کی قربانیوں اور لگن کی ایک معمولی جھلک ہے جو جنگی حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔
اطلاعات کے مطابق نرس ندا سلیمی نے حملوں کے فوری بعد تین نوزائیدہ بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر کے ممکنہ بڑے نقصان سے بچایا تھا، جس پر انہیں عوامی سطح پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
