امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں مبینہ طور پر بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتی کو تباہ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ان کے مطابق United States Navy اس خطے میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے آپریشن میں مصروف ہے تاکہ بحری راستوں کومحفوظ بنایا جا سکے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کارروائی میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہ آپریشن مسلسل جاری رہے گا۔
آبنائے ہرمز کی بارودی سرنگیں صاف کرنے میں 6 ماہ لگ جائیں گے، پینٹاگون
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ اس سرگرمی کو پہلے کے مقابلے میں تین گنا بڑھایا جائے تاکہ خطے میں مکمل سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔
اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔
آبنائے ہرمز آبنائے ہرمزدنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں کسی بھی کشیدگی کے اثرات عالمی تیل اور تجارت پر پڑ سکتے ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس نوعیت کے بیانات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
