پشاور: 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں خیبرپختونخوا اور فاٹا کے تین ہزار 874 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا ہے۔
مردان میں سب سے زیادہ 514 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ چارسدہ میں 490، صوابی میں 288، ایبٹ آباد میں 261 ، پشاور میں 275 اور بنوں میں 195 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔
نوشہرہ میں 189، کوہاٹ میں 163، لوئر دیر میں 103، مالاکنڈ میں 61، بونیر میں 93 ، شانگلہ میں 47، کوہستان میں 82، بٹگرام میں 85 اور مانسہرہ میں 69 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔
تور گڑھ میں 19، ہری پور میں 89، ہنگو 53، کرک میں 38، چترال تین، سوات دس، اپر دیر 61، لکی مروت 70، ٹانک 109 اور ڈی آئی خان میں 119 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔
باجوڑ میں 24، مہمند ایجنسی میں 44، خیبر ایجنسی میں 62، کرم ایجنسی میں 39، اورکزئی ایجنسی میں 20، نارتھ وزیرستان میں 50، ساؤتھ وزیرستان میں 74 اور ایف آر میں 21 پولنگ اسٹیشن بھی انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔