ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کوخوش آمدید کہتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وعدوں کی خلاف ورزی اور ناکہ بندیاں مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے جنوبی کوریا کے نمائندہ خصوصی کی ملاقات
دوسری جانب سربراہ ایرانی مذاکراتی ٹیم باقر قالیباف کہتے ہیں کہ بحری ناکہ بندی اور عالمی معیشت کو یرغمال بنانا جنگ بندی کو بے معنی بناتا ہے۔
تمام محاذوں پر کشیدگی کو روکا جائے،جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولا جاسکتا، فوجی کارروائی یا دھمکی سے دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا۔
ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہو سکتا ہے، امریکی صدر ٹرمپ
باقرقالیباف نے مزید کہا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا ہے۔
