امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق اچھی خبر آسکتی ہے۔
نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا دوسرا دور ہو سکتا ہے،ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع، چین کا ردعمل آ گیا
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے کیلیے تین سے پانچ دن کی مہلت دی ہے،صدر ٹرمپ ایرانیوں کو اپنے معاملات سنبھالنے کیلیے مزید 3 سے 5 دن دینے کو تیار ہیں۔
رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کا یہ سلسلہ غیر معینہ مدت کے لیے نہیں ہوگا۔
