الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مراد سعید کی خالی سینیٹ نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک مؤخر کر دیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملے پر مزید غور کے لیے سماعت 7 مئی تک ملتوی کی جائیگی۔ کمیشن نے تمام امیدواروں اور متعلقہ فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے۔
این اے 256 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے تاریخ کا اعلان کر دیا
درخواست گزار جلال خان اپنے وکیل کے ہمراہ کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مراد سعید نے بطور سینیٹر حلف نہیں اٹھایا، اس لیے ان کی نشست کو خالی قرار دینا قانونی طور پر درست نہیں۔
وکیل کا کہنا تھا کہ جب کسی رکن نے حلف ہی نہیں لیا تو نشست خالی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس معاملے میں واضح قانونی اور آئینی ابہام موجود ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ اس صورتحال میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب ملتوی کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے متعلق الزامات مسترد کر دیئے
الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد سینیٹ کی اس نشست پر 23 اپریل کو شیڈول ضمنی انتخاب کو موخر کرتے ہوئے آئندہ سماعت 7 مئی مقرر کر دی ۔
