لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت ایوان میں منعقد ہوئی، جس میں اسمبلی کے اراکین اور متعلقہ حکام موجود تھے۔
حلف اٹھانے والوں میں لاہور سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی ملک شفیع کھوکھر اورڈیرہ غازی خان سے منتخب ہونے والے اسامہ عبدالکریم شامل ہیں۔
دونوں نومنتخب ارکان نے آئین و قانون کی پاسداری، عوامی خدمت اور اسمبلی کے قواعد کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، ایک کروڑ افراد کیلئے 47 ارب روپے کا نگہبان پیکج منظور
ایوان میں حلف برداری کے بعد اراکین اسمبلی نے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے حلقوں کے عوامی مسائل کے حل اور قانون سازی کے عمل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔
حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے اس موقع پر اس خواہش کا اظہار کیا کہ نئے ارکان اسمبلی میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے کام کریں گے۔
