پاکستان میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025ء سے مارچ 2026ء تک موبائل فونز کی مجموعی درآمدات 406 ارب 38 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں۔
بجٹ میں موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس کم کرنے کی تجویز پیش
گزشتہ سال اسی مدت میں یہ حجم 314 ارب 65 کروڑ روپے تھا، اس طرح درآمدات میں 29.15 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
مارچ 2026 میں 41 ارب 70 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے، مارچ 2025 میں 36 ارب 49 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے، فروری 2026 میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 43 ارب 56 کروڑ روپے تھا۔
