اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری ریاستوں کی سالمیت کااحترام یقینی بنائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سمیت 12 اسلامی ممالک نے مشترکہ اقدام اٹھاتے ہوئے اسرائیل کا صومالی لینڈ سے متعلق اعلان مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ اور اسے صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کویت، الجیریا، بنگلا دیش، لیبیا، سوڈان، فلسطین، انڈونیشیا، مصر، ترکیہ، سعودی عرب اور صومالیہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیاں بنانے والی کمپنی کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان
اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کا یکطرفہ فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور افریقی یونین کے اصولوں کے منافی ہے۔ تمام ممالک نے صومالیہ کے قانونی ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کو یقینی بنائے۔
