سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے چرار شریف میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان دکاندار امتیاز احمد وانی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق امتیاز احمد وانی جم میں ورزش کر رہے تھے کہ اس دوران انہیں اچانک دل کا شدید دورہ پڑا۔ طبی امداد کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے گئے، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
امتیاز احمد وانی کی اچانک وفات کی خبر سنتے ہی علاقہ غم میں ڈوب گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ مرحوم ایک محنتی نوجوان دکاندار تھے اور اپنی خوش اخلاقی کی وجہ سے مقامی افراد میں خاصے مقبول تھے۔
امتیاز احمد وانی کے اچانک انتقال کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
اہلخانہ، عزیز و اقارب اور دوستوں نے ان کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
