ملک میں سونے کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں 4 ہزار 500 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 858 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
حکومت کا پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، مٹی کا تیل اور ڈیزل سستا
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 45 ڈالرکا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4837 ڈالر ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے چاندی کے نرخ میں 118 روپے اضافہ ہونے سے فی تولہ قیمت 8562 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
