پاکستان نے 500ملین ڈالرز کے یوروبانڈز جاری کردیے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے 500ملین ڈالرز کے یورو بانڈ کا دورانیہ 3سال کیلئے ہے،مشکل عالمی حالات کے باوجود یوروبانڈ کو سرمایہ کاروں کی بھرپور پذیرائی ملی،بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک نے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس کھولنے کی اجازت دے دی
دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو سازگارماحول فراہم کررہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں،سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہورہاہے، دورہ امریکا کے دوران مفیدملاقاتیں ہوئیں۔
