تل ابیب: اسرائیل کے مختلف علاقوں میں اچانک شہد کی مکھیوں کے بڑے جھنڈ نمودار ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں۔ جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی اسرائیل کے شہر نیتیووت میں ہزاروں کی تعداد میں شہد کی مکھیاں ایک ساتھ اتر آئیں۔ جس کے باعث بازاروں اور تجارتی مراکز میں غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ منظر کسی غیر معمولی اور “فلمی” صورتحال جیسا تھا۔ جہاں ہر طرف مکھیوں کے جھنڈ نے لوگوں کو دکانیں اور گھروں میں پناہ لینے پر مجبور کر دیا۔
Thousands of honeybees swarm across parts of Israeli occupied Palestine.
People are being advised to stay indoors, as the bees wreak havoc. pic.twitter.com/xij0TMLwZn
— • (@Alhamdhulillaah) April 15, 2026
حکام نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق شہد کی مکھیوں کے ایک بڑے جھنڈ کے باعث ایک فوجی طیارے کی پرواز بھی متاثر ہوئی۔
Israeli military planes are experiencing serious issues, with many unable to fly, after the largest swarm of bees in recorded history descended on Israel 👀 pic.twitter.com/cFhxfQSYRJ
— Iran Updates🚨 (@IranUpdatesNow) April 16, 2026
