سندھ میں انتخابی امیدوار پر حملہ، آٹھ افراد زخمی


محراب پور: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار ڈاکٹر عبدالستار راجپر پر حملہ ہوا ہے جس میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خوش قسمتی سے حملے میں وہ محفوظ رہے ہیں۔

ڈاکٹرعبدالستارراجپر پر حملہ بیلا واہ کےقریب الیکشن مہم کےدوران ہوا۔

جی ڈی اے کے امیدوار سندھ کے حلقہ پی ایس 34 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

اتوار کے روزپاکستان تحریک انصاف کے امیدواراکرام اللہ گنڈاپورپر خودکش حملہ ہوا جس میں وہ شہید ہو گئے ہیں۔

موجودہ انتخابی مہم میں مختلف سیاسی رہنماؤں پر حملے ہو چکے ہیں، پشاور میں ہارون بلور شہید، بنوں میں اکرم درانی اور مستونگ میں سراج رئیسانی دہشت گرد حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں، اکرم درانی خوش قسمتی سے حملے میں محفوظ رہے جبکہ دیگر دو رہنما ان حملوں میں شہید ہو گئے۔

 


متعلقہ خبریں