عمران خان نے اپنے امیدوار کو کہنی دے ماری!

عمران خان کا اپنے امیدوار کو تھپڑ | urduhumnews.wpengine.com

کرک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرک میں ہونے والے جلسہ سے قبل اپنے ساتھ اسٹیج پر چڑھنے والے شاہد خٹک کو کہنی دے ماری۔

شاہد خٹک قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34 کرک سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

عمران خان کرک میں جلسے کے لیے اسٹیج پر چڑھے تو تحریک انصاف کے این اے 34 سے امیدوار شاہد خٹک بھی ان کے ساتھ اوپر جانے کی کوشش کررہے تھے، جوں ہی وہ سیڑھیوں پر عمران خان سے آگے بڑھے تو کپتان نے انہیں کہنی دے ماری۔

ایک اور منظر میں عمران خان شرکائے جلسہ کی جانب ہاتھ ہلاتے ہوئے اس وقت واپس ہو لیے جب شاہد خٹک ان کے قریب پہنچے اور شرکاء کی جانب ہاتھ ہلایا۔

عمران خان ماضی میں بھی جلسوں کے دوران کارکنوں سے سخت برتاؤ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

عمران خان کی کہنی لگنے اور نظرانداز کئے جانے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد اپنے ردعمل میں این اے 34 کرک سے قومی اسمبلی کے امیدوار شاہد خٹک نے ٹوئٹر پر واقعہ پر تبصرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالفین ہمارے خلاف جعلی پراپیگنڈہ کے ذریعے اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔ عمران خان میرے رہنما ہیں اور انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔ ابہام اور غلاظت ہ لیکن وہ عمران خان کو اپنا مخالف نہیں مانتے۔

 


متعلقہ خبریں