راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اکاؤنٹ سے فیض احمد فیض کی غزل کے چند اشعار ٹویٹ کیے گئے ہیں۔
مریم نوز نے فیض احمد فیض کی غزل سے درج ذیل اشعار ٹویٹ کیے ہیں۔
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔
گر بازی عشق کی بازی ہے،جو چاہو لگا دو ڈر کیسا۔
گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں۔
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔
گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا۔
گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں۔#VoteKoIzzatDo #ووٹ_کو_عزت_دو— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 21, 2018
مریم نواز اپنے والد نوازشریف کے ساتھ اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہی ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے انہیں ایون فیلڈ کیس میں مجموعی طور پر آٹھ سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔