ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی بیٹے سمیت شہید ہو گئے۔
ایرانی میڈیا نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے، ایرانی میڈیا نے کہا کہ قومی سلامتی کے سیکرٹری علی لاریجانی اپنے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی سمیت اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے رات کو تہران پر بمباری کرکےعلی لاریجانی کو شہید کیا۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا نے اسرائیلی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے علی لاریجانی کا ہاتھ کا لکھا پیغام جاری کر دیا ہے۔
ایران جنگ میں 13 امریکی اور 15 اسرائیلی فوجی مارے گئے
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایرانی بسیج فورس کے کمانڈرغلام رضا سلیمانی کو بھی فضائی حملے میں شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سمیت ایران کے کئی اعلیٰ سیاسی اور عسکری رہنما اسرائیلی اور امریکی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔
