تہران: ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے 3 ارکان سمیت 201 افراد جاں بحق اور 747 زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق ایران بھر میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 201 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ 747 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے ایران کے 31 میں سے 24 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں سرکاری اور نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔بعض علاقوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیل امریکی حملوں میں بھارت کے مبینہ منافقانہ کردار کا انکشاف
حکام کے مطابق نقصانات کا مکمل تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ اور سیکیورٹی ادارے مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ ہیں۔
