عسکری امیوزمنٹ پارک میں جھولا گرنے کا مقدمہ درج

عسکری امیوزمنٹ پارک میں جھولا گرنے کا مقدمہ درج | urduhumnews.wpengine.com

کراچی:  عسکری  امیوزمنٹ پارک میں جھولا گرنے کا مقدمہ  پارک انتظامیہ کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر پارک انتظامیہ کے خلاف سرکار کی مدعیت میں پی آئی بی تھانہ میں درج کی گئی ہے لیکن کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔

مقدمہ میں قتل خطا، غفلت اور لاپروائی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

جھولا چینی کمپنی اور انجینئرز نے لگایا تھا اور معائنے کے بعد کھولا گیا تھا۔  پارک انتظامیہ نے چینی سفارتخانےسے رابطہ کرلیا ہے۔

پارک مالکان نے حادثے میں جاں بحق لڑکی کےوالدین سےملاقات کی ہے اور انہیں مالی امداد دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گزشتہ شب کراچی کے امیوزمنٹ پارک میں جھولا گرنے سے ایک بچی کشف جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے تھے۔

جھولا گرنے سے جاں بحق ہونے والی کشف

عسکری پارک کے اندر نیا امیوزمنٹ پارک بنایا گیا تھا جس میں جدید طرز کے جھولے نصب کیے گئےتھے اور عیدالفطر کے موقع پر ہی اسے عوام الناس کے لیے کھولا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں