کراچی کے حلقہ پی ایس 87 میں الیکشن ملتوی


کراچی: کراچی میں  25 جولائی کو ہونے والے انتخابات ایک صوبائی نشست پر امیدوارکے انتقال کر جانے کے سبب ملتوی ہو گئے ہیں۔

کراچی کے حلقہ پی ایس 87 میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار شریف احمد کے انتقال کی وجہ سے پولنگ ملتوی ہوئی۔ ریٹرنگ آفسیرپردیپ کمارنے انتخاب ملتوی ہونےکا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پیر ہی کے روز یہ اطلاع سامنے آئی کہ میانوالی میں  صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میں پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ملک احمد خان گھنجیرہ انتقال کرگئے۔

ملک احمد خان گھنجیرہ کی وفات دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی جس کے بعد حلقہ پی پی 87 میں بھی الیکشن ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

پشاور (خیبرپختونخوا) اور مستونگ (بلوچستان) میں بھی انتخابی امیدوار دہشت گردی کی کارروائیوں کا نشانہ بنے ہیں جس کے بعد انتخابی قوانین کے تحت ان حلقوں میں الیکشن ملتوی کر کے آئندہ انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں