سب سے اہم انتخابات حلقہ 60 اور 62 کے ہوں گے، شیخ شید

سب اہم انتخابات حلقہ 60 اور62 کے ہوں گے، شیخ شید | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ الیکشن 2018 میں سب سے اہم انتخابات قومی اسمبلی کے حلقہ 60 اور 62 کے ہوں گے۔

شیخ رشید نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسلم لیگ  22 جولائی کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ کرے گی اور 23 جولائی کو کمرشل مارکیٹ میں انتخابی مہم کا اختتام کرے گی۔

راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حنیف عباسی، متحدہ مجلس عمل کے رضا شاہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مختارعباس سے ہوگا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 62 میں شیخ رشید کا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دانیال چوہدری, مجلس عمل کے طارق منیر بٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سمیرگل سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں