ملتان میں دھماکہ سے تین افراد جاں بحق، 25 زخمی

ملتان میں دھماکہ، تین افراد جاں بحق، 25 زخمی | humnews.com

ملتان:  گلشن مارکیٹ کے علاقے میں تکہ شاپ میں دھماکے سے تین افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ابتدائی اطلاع میں چیف پولیس آفیسر (سی پی او) منیرمسعود مارتھ کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ دھماکہ کی نوعیت جاننے اور دیگر تفصیلات جمع کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے تصدیق کی تھی کہ دھماکہ میں تین افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکہ کے فورا بعد شروع کی گئی امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا۔

ملتان میں دھماکے کا نشانہ بننے والے ہوٹل کے مالک محمد امجد کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں کوئی سلنڈر موجود ہی نہیں تھا۔ دھماکہ سلنڈر کا نہیں ہے۔

دھماکہ کی تحقیقات کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ زیرزمین بنے کولڈ اسٹوریج میں گیس لیک ہوئی جو لفٹ اور سیڑھیوں کے راستے باہر خارج ہوتے ہوئے دھماکے کی وجہ بنی ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں