باجوہ نے فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہو گیا ، جیل میں اسمارٹ تھا ، دوبارہ اسمارٹ بناؤ ، رانا ثناء

rana sana ullah

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ اور فیض حمید سے بات ہوئی، جنرل باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہو گئے ہو، جیل میں بہت اسمارٹ تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا فیض، رانا صاحب کو دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔ اس پر میں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللّٰہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاملات فیض حمید، جنرل باجوہ اور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی مرضی کے بغیر جھوٹا مقدمہ بنائے اور اگلے دن اس کا کورٹ مارشل نہ ہو

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp