وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات، مذہبی و سماجی معاملات پر تبادلہ خیال

Shehbaz Sharif- RaghibNaemi

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے ملاقات کی، جس میں ملکی مذہبی و سماجی معاملات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے اسلامی نظریاتی کونسل کے کردار اور خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی رہنمائی کا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزارت قانون کے مطابق علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کو دوسری بار اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، اور ان کی مدتِ تعیناتی 3 سال کے لیے مقرر کی گئی ہے وہ پہلے بھی متعدد اہم مذہبی و انتظامی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

نواز شریف کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ہے، وزیراعظم

ڈاکٹر راغب نعیمی اس سے قبل متحدہ علما بورڈ پنجاب اور پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، جہاں انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی ہم آہنگی اوراصلاحِ معاشرہ کے لئے مختلف اقدامات کیے۔

وزیراعظم نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی سربراہی میں کونسل آئندہ بھی مثبت اور مؤثر سفارشات فراہم کرتی رہے گی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp