لاہور پولیس نے 2 خواتین کو گرفتار کر لیا جو میٹرو بس میں خواتین کے ساتھ وارداتیں کرتی تھیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتارشدہ خواتین نے 6 نومبر کو ایک خاتون کی بالیاں نوچ کر فرار ہونے کی واردات کی تھی۔
متاثرہ خاتون کی نشاندہی پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا، گرفتارخواتین سے نوچ کر لی گئی بالیاں اورچھینی گئی نقدی برآمد کرلی گئی ہے، مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
مس یونیورس میکسیکو اور تھائی لینڈ کے مالکان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری
شہربانو نقوی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی اورتفتیش کے بعد مزید کارروائی ممکن ہے تاکہ دیگرمتاثرہ خواتین کوانصاف مل سکے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میٹرو بس یا پبلک ٹرانسپورٹ میں کسی بھی مشکوک حرکت کی اطلاع فوراً دیں تاکہ اس قسم کی وارداتوں کو روکا جا سکے۔
لاہور پولیس کی یہ کارروائی خواتین کی حفاظت اور شہریوں میں تحفظ کے تاثرکو مضبوط کرنے کیلئے اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

