امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ معطل کر دی

america

امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق افغان شہری کی جانب سے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے  افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری طور پر روک دی ہیں۔

امریکی امیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کیلیے امیگریشن کی درخواستوں کی سکیورٹی اور جانچ پروٹوکول کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، دو اہلکار شدید زخمی، حملہ آور افغان شہری نکلا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پروسیسنگ اس وقت بحال کی جائے گی جب حفاظتی اقدامات کے معیار کی مکمل تصدیق ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد سے بڑی تعداد میں افغان شہری امریکا میں پناہ اور مستقل سکونت کے خواہشمند ہیں، تاہم موجودہ فیصلے سے ان کیلئے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp