وزیر دفاع خواجہ آصف(khawaja asif) کا کہنا ہے کہ عمران خان کا کھانا باہر سے آتاہے،ہم جیل کا کھانا کھاتےتھے،بانی پی ٹی آئی کا مینیوچیک کریں،فائیواسٹار ہوٹل میں ایسا کھانا دستیاب نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس ٹی وی موجود ہے جہاں پسند کا چینل دیکھ سکتےہیں۔
کم ظرف کی گفتگو سنیں۔ اسکا کھانا باہر سے آتا ھے اور اسکا مینو چیک کریں 5سٹار ھوٹل میں وہ کھانا دستیاب نہیں ۔ اسکے پاس TV بھی ھے اور مرضی کے چینل دیکھتا ھے۔ ورزش کی مشینیں بھی موجود ھیں۔ ھم تو ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے۔ کھانا جیل کا تھا۔ جیل کے دو کمبل تھے۔ جنوری کے مہینے تھے گرم… https://t.co/HZhnjKWBRV
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 26, 2025
ہم ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے،ان کے پاس 2 کمبل ہیں،ہمارےپاس جنوری میں گرم پانی نہیں تھا،جیل حکام نے گیزر اتاردیاتھا۔بانی پی ٹی آئی کو ڈبل بیڈ اور آرام دہ بستر میسر ہیں۔
