بینکاک: تھائی لینڈ میں بارشوں کا 300 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں مون سون کی تیز بارشوں نے تباہی مچا دی۔ اور جنوبی تھائی لینڈ میں 19 نومبر سے جاری بارشوں نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے۔
صرف 3 روز میں تھائی لینڈ کے جنوبی علاقوں میں مجموعی طور پر 630 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہٹ یائی میں 21 نومبر کو ایک ہی روز میں 335 ملی میٹر بارش ہوئی۔
تھائی لینڈ میں طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔
تھائی حکام نے بارش کے ساتھ سیلابی صورتحال میں پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
جنوبی علاقے میں سیلابی صورتحال کے باعث متعدد شہریوں کی ویڈیوز سامنے آئیں۔ جو بجلی کے تاروں پر چل کر اپنی جان بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
Floodwaters in Hat Yai, Songkhla province have surged to 1.5–3 meters, forcing authorities to order a full evacuation of residents and tourists. pic.twitter.com/sfxb4KM8YN
— Breaking911 (@Breaking911) November 25, 2025
یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں زلزلے کے شدید جھٹکے
حکام کے مطابق سیلاب اور کرنٹ لگنے کے حادثات میں 19 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
