مرکزی رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ این اے 185 میں پیپلز پارٹی اُمید وارکوکل کے الیکشن پرتحفظات ہیں، ان کے تحفظات پر ہماری پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہو گی۔
ہم نیوزکے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ نے پریس کانفرنس میں نتائج کو چیلنج کیا ہے، ہم میدان نہیں چھوڑنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں، ہمیشہ میدان میں موجود رہیں، جہاں جمہوریت ہو، وہاں انتخابات میں لیول پلئینگ فیلڈ ہونی چاہئے، میاں علمدار قریشی 2024 کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار
انہوں نے مزید کہا کہ الزامات لگانے پرمیاں علمدار قریشی نے استعفیٰ دیا، وہ آج 11ہزار لیڈ سے الیکشن جیتے ہیں، انہوں نے 2024میں بھی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا اور آج بھی۔
الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے اورآزادنہ طریقے سے کام کرنا چاہئے اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت ہے، مسلم لیگ ن کے پاس ابھی بھی دوتہائی اکثریت نہیں۔
حکومت کی تشکیل کے وقت ن لیگ کیساتھ معاہدہ طے پایا تھا، جو معاہدہ ہوا تھا اس پرمکمل طورپرعملدآمد نہیں ہوا، ہم آج بھی وفاقی حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں، کچھ اخلاقی قدریں ہوتی ہیں، صرف نمبرز پرنہیں جاتے۔
