اسلام آباد میں ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث آگے نہ بڑھ سکی، جس کے بعد کیس کو 8 دسمبر تک ملتوی کردیا گیا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سردارتنویرالیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے حصول میں بے ضابطگیوں سے متعلق مقدمہ پہلے ہی درج ہے، جس میں ان پراختیارات کے ناجائزاستعمال اورغلط بیانی کے الزامات شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا
اس سے قبل عدالت نے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوکراپنی قانونی پوزیشن واضح کریں تاہم ان کی مسلسل غیرحاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ برقراررکھنے کا فیصلہ کیا۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت میں سردارتنویرالیاس کی پیشی نہ ہونے کی صورت میں کارروائی مزید سخت ہوسکتی ہے۔
کیس کے ملتوی ہونے کے باوجود ایف آئی اے کی تفتیش بدستور جاری ہے اورادارہ ریکارڈ اور بیان قلمبند کرنے کے امور پرکام کررہا ہے۔
